اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان کے تاریخی پانڈا بانڈ کو بھرپور پذیرائی ،عالمی کلائمیٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کو پائنیر سسٹین ایبل سوورین پانڈا بانڈ ایشوئر ایوارڈ دیا گیا،بانڈ سے حاصل رقم پانی، توانائی ، صحت کے گرین اور سماجی منصوبوں پر لگائی جائے گی، بانڈ سے نئے ،بڑے ادارہ جاتی سرمائے تک رسائی ممکن ،خودمختار فنانسنگ ذرائع میں فروغ آیا، پاک چین مالی تعلقات مزید مضبوط ہوئے،لین دین حکومت پاکستان، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB)، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، چینی حکام، مالیاتی مشیروں اور انڈر رائٹرز کے تعاون سے مکمل ہوا،اعزاز عالمی کیپیٹل مارکیٹس تک پاکستان کی بڑھتی رسائی کا سنگ میل ہے۔
دریں اثنا وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہااعزاز پاکستان کےلئے عالمی سرمایہ کے نئے ذرائع تک بڑھتی رسائی، بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ ،متنوع، مارکیٹ پر مبنی اور پائیدار مالیاتی ذرائع کی جانب مسلسل پیشرفت کی علامت ،پاکستان زیادہ استحکام، ساکھ اور اعتماد کےساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
پاکستان کے تاریخی پانڈا بانڈ کو بھرپور پذیرائی ،عالمی کلائمیٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا



















