حکومت نے سرپلس 2لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے سرپلس 2لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے سٹیٹ بینک کو مراسلہ تحریر کرتے ہوئے کہا چینی برآمد پر شپمنٹ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوگی، شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مل وائز کوٹہ کے مطابق فنانشل انسٹرومنٹ جاری ہوگا،چینی کی شپمنٹ صرف بذریعہ بحری راستہ ہوگی۔