کراچی:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومت نے ٹال مٹول جاری رکھی اور سیدھے طریقے سے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو مذاکرات کا آخری دور ہوگا ، لاک ڈاون ، پٹرول پر نام نہاد ہفتہ وار ریلیف اور روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، مریم طیارہ کیس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پٹرول پر نام نہاد ریلیف حکومت کا پرانا طریقہ واردات،قوم کو لائنوں میں کھڑا اور مصروف کرکے کوئی اور کاروائی ڈالیں گے، سالانہ 1567ارب کی لیوی اکٹھی کرکے25ارب کا ریلیف مونگ پھلی کے دانہ کے مترادف ہے،آئی پی پیز اور ری گیسفیکیشن پلانٹس کو دی جانے والی اربوں کی سبسڈی بند کی جائے۔
ٹال مٹول جاری رہی تو مذاکرات کا آخری دور ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

















