بنوں،لاہور :(مشرق نیوز،اپنے رپورٹر سے) خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس،بنوں کی تحصیل میریان میں 8 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ صحت کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب نیشنل ای او سی کے مطابق ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 سے 27 ستمبر تک ذیلی قومی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی،مہم کے دوران تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گے،بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ،والدین پولیو ٹیموں کےساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس، 8 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق

















