فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کےساتھ لسننگ سیشنز کے بعد یومیہ معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، اطلاق آئندہ انسداد پولیو مہم سے ہوگا۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیوعائشہ رضا فاروق نے کہا پولیو ورکرز کے معاوضے میں اضافہ محنت، خدمات کا اعتراف ہے، فرنٹ لائن پولیو ورکرز ملک کو پولیو سے پاک بنانے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔