ڈاکٹرز کیلئے فائر سیفٹی تربیت لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی


اسلام آباد(بیورورپورٹ) صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے سانحہ پمز کے بعد ڈاکٹرز کیلئے فائر سیفٹی کی تربیت لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی کرلی۔

ذرائع کے مطابق صدر کونسل نے ڈاکٹرز کی فائر سیفٹی تربیت کیلئے کونسل ممبرز سے تجاویز طلب کرلیں، حتمی منظوری پی ایم ڈی سی کی ایگزیکٹو باڈی دے گی،مجوزہ پلان کے تحت میڈیکل افسرسے پروفیسر تک تمام ڈاکٹرز کیلئے فائر سیفٹی تربیت لازمی قرار دی جائے گی،وفاق، صوبوں اور متعلقہ وزارتوں کو جلد منصوبے سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔