اسلام آباد: (بیورورپورٹ)غیر فعال، منسوخ یا زیر استعمال نہ رہنے والی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاونٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی ٹی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا اپنے واٹس ایپ اکاونٹس کو موجودہ و فعال موبائل نمبرز کےساتھ منسلک کریں،غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک بعض واٹس ایپ اکاونٹس فراڈ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کےلئے استعمال ہوتے ہیں،موبائل نمبر تبدیل کرنے والے صارفین واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن فوری استعمال کریں۔
غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاونٹس بند کرنے کی تیاری

















