لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اراکین اسمبلی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ،مریم نواز سے ضلع ساہیوال کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورمختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد ،حنیف شامل تھے ۔
مریم نواز نے ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاوں کی سطح پر لے آئے ، نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے،نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا۔
صوبائی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازکی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار و تاریخی اقدام قرار دیااورپنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں ،دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا،ساہیوال ڈویژن کیلئے 10 جدید ترین نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام کوبھی سراہا ،ساہیوال و دیگر شہروں میں سیوریج ،ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہار تشکرکیا۔
اراکین صوبائی اسمبلی نے کہاامر خوش آئند ہے پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے پر توجہ ،ساہیوال میں الیکٹرو بس کااجرا قابل تحسین و قابل تقلید اقدام ،ساہیوال کے مختلف علاقوں بشمول عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل، بالا موڑالیکٹروبس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پاکستان قائداعظم کی برسی پراپنے پیغام میں قائد کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کا عہدکرتے ہوئے کہاقائد اعظم نے اعلیٰ سیاسی حکمت عملی سے حریفوں کو چاروں شانے چت کر دیا،دور حاضر کے عظیم ترین سیاسی رہنما و بلند پایہ مدبر نے مسلمانوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا،قائداعظم کی سیاسی بصیرت ،دوراندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا،ویژن کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا عزم ہے۔
حکومت سخت اقدامات کی بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے، بیرسٹر گوہر
ماہ نور صفدر کی نکاح تصاویرمنظرسوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں
نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے‘چودھری شجاعت
لاہور:زہریلا کھانا کھانے سے 2بچے جاں بحق،والدین کی حالت نازک
پیدائش، وفات اور شادی سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف
ہرنائی کی کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 4جاں بحق،5کو بچا لیاگیا
ایران ڈیل کیلئے بے تاب،جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ختم ہوجائے گی،ٹرمپ
ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار
سندھ طاس معاہدے پر عالمی فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، چینی اخبار
عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کےخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

















