پی پی کی مخالفت کے باوجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور

اسلام آباد:( )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باوجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا۔

حکومت کا مؤقف ہے نئے بلدیاتی ڈھانچے کے لیے قانون سازی ضروری ہے، پیپلز پارٹی و اپوزیشن کو خدشہ ہے مسلسل ترامیم اور آرڈیننس اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کا باعث بن رہے ہیں۔