سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار کی حد کھو بیٹھا

کراچی: (بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا ، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کےساتھ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 432 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، ٹریڈنگ کے دوران بھی مندی کا رجحان برقرار رہا ،کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1525 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 953 کی سطح پر بند ہوا۔