پشاور: (بیورورپورٹ) سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ نے اعترافی بیان میں کہا فتنہ الخوارج کو افغانستان میں موجود خارجی کمانڈروں سے مالی معاونت حاصل ہوتی ہے، میں نے والد سے لڑنے کے بعد ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی،خوارج کو افغانستان سے مالی وسائل و اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے،تمام خارجی کمانڈروں کےساتھ 60 سے 70 افغانی ہیں ،میں نے بھی افغانستان سے راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ چلانے کی ٹریننگ لی۔
گرفتار دہشتگرد نے کہ خوارجی نیٹ ورک شادی خیل بیس پر حملے اور کوٹہ خواہ روڈ پر دھماکے میں بھی ملوث تھا،خوارجی کمانڈر شریعت کے نفاذ ،جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، اسلام سے دور تک کوئی تعلق نہیں ،خوارجی منشیات کے عادی،غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں،تمام نوجوان خوارج کے جھوٹے دعووں سے بچیں۔
خوارج کو افغانستان سے مالی وسائل و اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے،گرفتار دہشتگرد

















