تہران:(مشرق نیوز)مشیر ایرانی سپریم لیڈر نے کہاہے طاقتور ایران کا ڈراونا خواب مغرب کیلئے حقیقت بن گیا ۔
علی اکبر ولایتی نے کہا ایران مزید مضبوط ہو رہا ،تزویراتی نقشہ دوبارہ تشکیل دیا جا رہا ہے، ٹرمپ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کےلئے عارضی معاہدے کی ضرورت ہے، خطے میں سمجھوتے کا خواب دیکھنے والے بڑی تزویراتی غلطی کر رہے ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای کے فوجی مشیر محسن رضائی نے انکشاف کیا امریکہ کےساتھ امن معاہدے و کشیدگی کے خاتمے کےلئے جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہیں،دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نازک مرحلے پر پہنچ چکی ،مذاکرات آگے بڑھانے کےلئے اب امریکہ کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے،ٹرمپ کو ہی مذاکرات میں تعطل کو توڑنا ہوگا، گیند اب امریکی صدر کے کورٹ میں ہے۔
محسن رضائی نے خبردار کیا تنازع دوبارہ بھڑکتا ہے تو اثرات صرف خلیج فارس تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورا خطہ لپیٹ میں آ سکتا ہے،ممکنہ جنگ کی صورت میں عالمی تجارت و توانائی کی ترسیل شدید متاثر ہو گی۔
طاقتور ایران کا ڈراونا خواب مغرب کیلئے حقیقت بن گیا ،مشیر سپر یم لیڈر


















