کسان کارڈ سے قسمت تبدیل،پنجاب کا کاشتکاراب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا، مریم نواز


لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق زراعت میں انقلاب کےلئے کاشتکاروں کو ریکارڈ تعداد میں کسان کارڈکااجرا،صوبے بھر میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے، کسان کارڈ کے ذریعے832,000 کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2ارب54 کروڑ روپے کے لون استعمال کیے ۔

گندم سیزن میں کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی بدولت100 ارب سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری کی،5لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب قابل وصول کیے گئے ، 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ قائم ہوا، کاشتکاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کر دیں،کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے زرعی مداخل کےلئے 90 ارب روپے کاشتکاروں کو مل گئے،3لاکھ کاشتکاروں نے 30 ارب کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر لیے۔

مریم نواز نے کہا کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،پنجاب کا کاشتکاراب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا، سر اٹھا کر جیئے گا،پنجاب کے کاشتکارکومالی خودمختاری و خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے،کاشتکاربھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کرکے شاندار مثال قائم کردی۔