پرنس رحیم آغا خان کاگلگت آمد پرشایان شان استقبال

گلگت :(مشرق نیوز)روحانی پیشوا اسماعیلی کمیونٹی پرنس رحیم آغا خان کاگلگت آمد پرشایان شان استقبال کیا گیا۔

تقریب میں عمائدین و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی،عوامی حلقوں، بالخصوص اسماعیلی برادری میں جوش و خروش کی فضا دیکھنے میں آئی،شہر کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز ،استقبالی پیغامات آویزاں کئے گئے، عوام نے اپنے روحانی پیشوا کی آمد کو تاریخی اور یادگار موقع قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔