اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہاہے وزیر مملکت طلال چودھری وضاحت کریں 27ویںترمیم سیاسی اتفاق رائے کی بجائے عددی اکثریت کے بل بوتے پر کیوں منظور کی گئی،کیا اب اظہار رائے پر بھی پابندی ہے؟ ،جمہوریت میں بولنے کا حق صرف حکومت نہیں ،اپوزیشن کا بھی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا بنیادی حق ہے، کوئی جرم نہیں، بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی کا مطالبہ کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کسی سیاسی رعایت یا خصوصی مراعات کی خواہاں نہیں۔
شازیہ مری نے کہا وزرادوسروں کو پارلیمانی جمہوریت کا درس دینے سے پہلے بتائیں اپوزیشن کو پارلیمان میں جائز نمائندگی ،آواز سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے؟ 18ویںآئینی ترمیم اتنا بڑا تاریخی کارنامہ ہے تو وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری ،صوبوں کے آئینی مالی حقوق پر سوالات کیوں اٹھا رہی ہے؟،پیپلز پارٹی سیاسی جوڑ توڑ یا غیر آئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی، نئے صوبوں کا قیام صرف آئینی طریقہ کار و قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔
ترجمان پی پی نے کہاوزیر مملکت وضاحت کریں سندھ کے عوام ،منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے کی تقسیم کی بات کیوں کی جا رہی ہے؟ صوبائی اسمبلی متعدد مرتبہ آئینی طریقے سے سندھ کی تقسیم کو مسترد کر چکی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا نظام خودبخود نہیں گرا ،جمہوری اداروں کو کمزور کرنے والوں نے نہج تک پہنچایا ۔
صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا سندھ میں ن لیگ ،مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں،سب اظہار کر رہے تھے لیکن بلاول بھٹو نے بات کی تو سب کی چیخیں نکل گئیں، چیئرمین کی بات کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے،کراچی کے لوگ جانتے ہیں ماضی میں لسانی فسادات ہوتے رہے، ہزاروں لوگ لسانی فسادات میں مارے گئے، اسلام آباد اور لاہور کے لوگ اس کو محسوس نہیں کرسکتے۔
سعید غنی نے کہا تفریق کو ایم کیو ایم بڑھا رہی ہے ،مصطفی کمال کہتے ہیں ذمہ دار بلاول ہوگا، نفرتیں تم بڑھاو، فساد تم کراو اور ذمہ دار بلاول ہوگا،بلاول بھٹو جانتے ہیں صوبے کی آڑ میں گندا کھیل کھیلا جا رہا ہے، ایم کیو ایم معاملات کو دوسری طرف لے کر جا رہی ہے،بلاول بھٹو نے ہمیشہ کہا کراچی سب کا ہے، بلاول کی پریس کانفرنس کے بعد فوری وفاقی وزیر آتا ہے اور کہتا ہے ریفرنڈم کراو¿پھر پنجاب میں ریفرنڈم کرائیں کس کی حکومت ہونی چاہیے؟۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا پارلیمان کے فورم پر عوام کے مسائل کا حل نکالیں، زور زبردستی والی چیز چل نہیں پاتی ،حافظ نعیم الرحمن، مصطفی کمال ، عطا تارڑ چاہتے ہیں زور زبردستی سے کام ہو،سندھ کی تقسیم کےلئے سپیکر پنجاب اسمبلی بات کر رہا ہے، نہیں چاہتے کوئی غلط چیز ہو، مصطفی کمال بند کمروں میں بات کرنے کی بجائے کھل کر بات کریں۔
لگتا ہے مجھ سے بھی لڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا،آگ بجھانا مشکل ہو گا،بلاول بھٹو
پٹرول 133، ڈیزل 162 روپے لٹر سستا کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا،اسحاق ڈار
پنجاب اسمبلی ،ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 منظور
27ویں ترمیم عددی اکثریت کے بل بوتے پر کیوں منظور کی گئی،پیپلز پارٹی
پی پی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا، سندھ کو لیکر خونریزی کس بنیاد پرہوگی،ملک احمد خان
لفظی گولہ باری میں شدت،خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے،وفاقی وزرا
پاکستان ،چین کا سٹریٹجک شراکت داری،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز
انصاف دہلیز پر،پنجاب میں ”پنچائیت“نظام کی اصولی منظوری
ایک اور سنگ میل عبور،پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
















