لکی مروت میں دہشتگردوں کاحملہ پسپا، 4خارجی جہنم واصل


پشاور:(بیورورپورٹ)لکی مروت میں دہشتگردوں کاحملہ پسپا، پولیس ،سی ٹی ڈی نے جوابی کارروائی میں 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

تھانہ لکی سٹی کی حدود میں بیگوخیل روڈ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں پولیس، کیو آر ایف ،سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جائے وقوعہ پہنچ کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کےخلاف وسیع آپریشن کیا۔

میلہ شہاب خیل کے ملحقہ سرکنڈوں کے جنگلات میں مڈبھیڑ ہونے پر نفری نے انتہائی جواں مردی سے بزدل دہشتگردوں کا مقابلہ کیا،فائرنگ کا تبادلہ2گھنٹے تک جاری رہا ،4 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔