اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی و دیگر شعبوں میں باہمی تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے خیالات ،سوچ کا تبادلہ دونوں ملکوں کےلئے سودمند ثابت ہوسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ دیش کے 35 سینئر سرکاری افسروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان بنگلہ دیش کےلئے نیک خواہشات رکھتا ہے، بنگلہ دیشی وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا،تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے،باہمی احترام، اعتماد ،خیرسگالی کے جذبے کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
بنگلہ دیش کےساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے،نائب وزیراعظم
















