استنبول (مشرق نیوز) مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس رواں ماہ جرمنی میں متوقع ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام شرکت کریں گے۔ ترک وزیرخارجہ حاکان فیدان کےمطابق مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس اسی ماہ منعقد ہوگا،غیرملکی میڈیا نے اجلاس 27 یا 28 نومبر کو جرمنی میں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ترک وزیرخارجہ نے کہا پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کو مزید موثر اورمنظم بنانے کیلئے اجلاس ہوگا، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے ساتھ جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اٹلی کے حکام کا دوسرا مشترکہ اجلاس بھی رواں ماہ متوقع ہے۔
8 ممالک کا پہلا اجلاس 23 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھاجس میں علاقائی سلامتی اور عالمی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس رواں ماہ ہوگا
















