صنعاء(مشرق نیوز) یمن میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کو ملانے والی اہم آبی گزرگاہ باب المندب کے قریب اپنے فوجی ٹھکانے خالی کرکے پسپائی اختیار کرلی۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو اس اہم بحری راستے پر مزید اثر و رسوخ حاصل ہوگیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یمنی حکومتی فورسز نے اعلان کیا کہ وہ صوبہ تعز کے مغرب میں واقع ذباب ایئرپورٹ اور باب المندب کے ساحلی علاقے سے اپنی فوجیں واپس بلا رہی ہیں۔ اس اقدام کو حوثیوں کے خلاف سعودی حمایت یافتہ فوجی مہم کیلئے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔
یمن کی جنوبی مسلح افواج کے مطابق فوجی دستوں کی واپسی کا فیصلہ عارضی دارالحکومت عدن اور اسکے پڑوسی صوبوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ فوجی بیان میں کہا گیا کہ موجودہ خطرات سے نمٹنے، کمزور محاذوں کو مضبوط بنانے اور اہم علاقوں کی حفاظت کیلئے فوجی دستوں کو دوبارہ تعینات کیا جارہا ہے۔
یمنی فورسز کی پسپائی، حوثیوں نے باب المندب پر کنٹرول حاصل کرلیا
















