اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آرڈیننس صدر کو بھجوا دیا، صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر جلد آرڈیننس جاری کریں گے،آرڈیننس کے تحت گورنرکو وسیع اختیارات سونپے جائیں گے،آرڈیننس کی وجہ سے ہی قومی اسمبلی کا اجلاس ری شیڈول کیا گیا، حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب ہوجائے تو آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا، مجوزہ آرڈیننس کے تحت گورنرکو 12 خصوصی اضلاع پربھی مزید اختیارات مل جائیں گے۔
امن وامان کی بگڑتی صورتحال ،گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
















