لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب کے ترقی کرنے پر کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ، مریم نواز نے گڈ گورننس، شفافیت ، میرٹ کو صوبے کا ماڈل بنا دیا ۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب کا گورننس کا ماڈل دوسرے صوبے میں مثال بن چکا ،2سال میں مریم نواز نے پنجاب میں وہ کام کر دئیے جو ملکی تاریخ میں کوئی نہیں کرسکتا،جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ ،مردہ گھوڑے میں ہوا بھرنے کی اب کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مریم نواز کو پنجاب کے لوگ کھلے دل سے تسلیم کر چکے ۔
وزیر اطلاعات نے کہاجادو ٹونے سے حکومتیں چلتیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں،کچھ بیروزگار ،سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کرنے کےلئے ہاتھ پاوں مار رہے ، پورے ملک میں سب سے بہترین وزیراعلیٰ مریم نواز ہیں، مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے غیر اہم لوگ اہم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کرنے کےلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں،عظمیٰ بخاری
















