عمران خان کی 2بہنیں نورین ، عظمیٰ کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور: (کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

دونوں 3ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں بند تھیں،جیل حکام کے مطابق عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔