عمران کا 28 ویں ترمیم پر پارٹی کو مشروط مینڈیٹ ، فضل الرحمن کواتحاد کا پیغام

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے 28 ویں ترمیم پر پارلیمانی پارٹی کو مشروط مینڈیٹ دےدیا۔

سینئر وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق عمران خان نے کہا28ویں ترمیم پرکوئی حتمی پیشرفت ہونے کی صورت میں ٹھوس چیزیں سامنے آئیں تو علم میں لایا جائے،بانی پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن کووسیع اتحاد کا پیغام بھیجا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لطیف کھوسہ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی رائے دی گئی تاہم بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مستردکردی۔

عمران خان نے کہاموجودہ حکومت اورپارلیمان میں سخت موقف ،بائیکاٹ رہنا چاہیے، موجودہ حکومت سے روابط یا تعاون جواز فراہم کرےگا،بانی پی ٹی آئی نے دونوں اپوزیشن رہنماوں پر اعتماد کا اظہارکیا اورفیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی ،علامہ راجہ ناصرعباس کے پاس ہی رکھا۔