ہری پور: (مشرق نیوز) تربیلا توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم ،مزدور زخمی ،حادثے کے بعدپن بجلی منصوبے پر کام روکدیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد نے کہا تمام غیر ملکی ،پاکستانی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا ،پاور پراجیکٹ کا صرف ایک حصہ منہدم ہوا ،صورتحال قابو میں ہے،قریبی آبادیوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔
واپڈا نے کہاتربیلا پانچویں توسیعی منصوبے پر کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا کمزور حصہ گرا،سرنگ ،پاور ہاوس میں داخل ہونے والا پانی نکال لیا ، تربیلا ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی اطلاعات غلط ہیں،پراجیکٹ کی مین ٹنل، زیر تعمیر پاور ہاوس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تمام ورکرز محفوظ ہیں۔
تربیلا توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ منہدم ،منصوبے پر کام روکدیا گیا
















