امریکی عوام اسرائیلی جنگوں سے تنگ ،جارحیت کا دندان شکن جواب دینگے،ایران

تہران :(مشرق نیوز) ایران نے کہاہے امریکی عوام اسرائیلی جنگوں سے تنگ آگئے ،جارحیت کا دندان شکن جواب دینگے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا اسرائیل امریکی انتظامیہ کو مسلسل طویل جنگوں میں دھکیل رہا ہے ،امریکی عوام تنگ آ چکے ،صدر ٹرمپ جانتے امریکی عوام کی اکثریت اسرائیل سے سخت نالاں ، ٹرمپ عوامی ناراضی کی وجوہات سمجھنے میں الجھن کا شکار دکھائی دیتے ہیں،امریکی عوام اب مزید طویل جنگیں نہیں چاہتے،مشرق وسطیٰ کے عوام بھی مسلسل جنگوں ،تنازعات سے تھک گئے۔

عباس عراقچی نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا امریکی ووٹرز نے فیصلہ سنا دیا اب باری وائٹ ہاوس کی ہے،امریکہ شرائط پوری کرے تو مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں،واشنگٹن نے جنگ کا راستہ اختیار کیا تو پھر ایران کے الرٹ ،جنگی تجربہ رکھنے والے جنگجو بھرپور جواب دیں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ایران کا 2روزہ منصوبہ بہت معقول تجاویز پر مبنی ،مذاکرات شروع ہونے سے پہلے پابندیاں ،بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ہرگز غیرمعقول نہیں،غیرمعقول اقدام تو مذاکرات کے دوران جنگ شروع کرنا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ایران قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، امریکہ مطالبات مان لیتا ہے تو آبنائے ہرمز میں سکیورٹی بحال ہوجائے گی،آئرن گیٹ ٹاسک فورس وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے توجہ ہٹانے کےلئے ہے، امریکہ کو سمجھ جانا چاہیے جنگ کی حمایت کتنی مہنگی پڑتی ہے۔