ایران کے بعض مطالبات غیر معقول ،حقیقت سے دور ہیں،امریکی وزیر خارجہ


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکہ نے ایران کے بعض مطالبات کو غیر معقول ،حقیقت سے دور قراردےدیا۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں،سفارتی حل ممکن ہوا تو راستے کو ضرور آزمایا جائے گا، ایران کے مطالبات ناقابل قبول ،بعض مطالبات غیر معقول اور حقیقت سے دور ہیں،ایران کیخلاف کارروائی سیاسی فائدے کیلئے نہیں ،تباہ کن ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔