واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں شکست کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا امریکی عوام میں اسرائیل کیلئے شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے،خود انتخابی میدان میں ہوتا تو نتائج بالکل مختلف ہوتے، ووٹرکو ایران جنگ، بڑھتی فیول قیمتوں ،اسرائیل مخالف جذبات نے متاثرکیا۔
امریکی صدر نے کہاایران کیخلاف ٹاسک فورس آئرن مکمل طور پر فعال ،تاریخ کے سب سے بڑے بحری محاصرے کے باعث ایران میں بہت کم چیزیں داخل اور بہت کم چیزیں باہر نکل رہی ہیں۔
عوام میں اسرائیل کیلئے شدید ناپسندیدگی مڈٹرم انتخابات میں شکست کی وجہ ہے،ٹرمپ
















