آپریشن ردالفتنہ 3،بلوچستان میں اہم کمانڈر سمیت 27دہشتگرد جہنم واصل


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)آپریشن ردالفتنہ 3،سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 27دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کڑم ویلی میں آپریشن کے پہلے فیز 15 ،دوسرے فیز میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا،ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم مقامی کمانڈر یاسر پرکانی بھی شامل ہے،ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور خود ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔