اسلام آباد:( بیورورپورٹ)عوام کو ایک اور دھچکا،بجلی 2.63روپے یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا،وصولی نومبرکے بلوں میں ہوگی، لائف لائن ، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز اور پری پیڈ ٹیرف اختیار کرنے والے صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
دوسری جانب بجلی و گیس صارفین کو سبسڈی دینے کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق بجلی ،گیس صارفین کو سبسڈی دینے کےلئے پاور ڈویژن ،وزارت پٹرولیم نے نئی اکنامک سوشل رجسٹری تیار کر لی، سبسڈی کے نئے نظام پر عملدرآمد کا فیصلہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم سٹیئرنگ کمیٹی کرے گی۔
نئے سبسڈی نظام پر عملدرآمد سے پہلے ٹیسٹ رن کیا جائے گا،آئی ایم ایف نے بجلی صارفین یکم جنوری ، گیس صارفین کیلئے فروری 2027 سے نیا نظام نافذ کرنے کی شرط رکھی ہے تاہم حکومت موجودہ سبسڈی کا طریقہ کار 30جون 2027 تک برقرار رکھنا چاہتی ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ریلیف مزید 6ماہ جاری رکھنے کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھایا جائے گا۔
عوام کو ایک اور دھچکا،بجلی 2.63روپے یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
















