لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان ریلوے مغلپورہ ورکشاپ، 20 ٹی ایل اے ملازمین کو غیر متعلقہ ٹیسٹ کی بنیاد پر فارغ کرنے کا انکشاف، محنت کشوں کا شدید احتجاج، 20 خاندانوں کا روزگار چھین لیا گیا۔پاکستان ریلوے مغلپورہ ورکشاپ کی ٹینک اینڈ ویگن رپیئر شاپ میں کام کرنے والے ان 20 ٹی ایل اے ملازمین کو سکلز ایویلیوایشن ٹیسٹ میں ناکامی کا بہانہ بنا کر فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے، جس پر ادارے کے محنت کشوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے برطرفی کے پس پردہ انتظامیہ کی شدید بدانتظامی اور غفلت کے سنگین انکشافات سامنے آئے ہیںتمام 20 ملازمین کو سی اینڈ ڈبلیو فٹر کی اسامیوں پر بھرتی کیا گیا تھا، لیکن انتظامیہ کے دباو پر ان سے ان کی اصل ٹریڈ کے بجائے مسلسل ویلڈنگ کا کام لیا جاتا رہا برطرفی کی بنیاد بننے والے سکلز ایویلیوایشن ٹیسٹ میں بھی ان سے فٹر کے بجائے ویلڈنگ کا ٹیسٹ لیا گیا، اور اسی غیر متعلقہ ٹیسٹ میں ناکامی کو جواز بنا کر انہیں نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ملازمین کا کہنا ہے کہ جب ان کی اصل ٹریڈ ہی فٹر ہے تو ویلڈنگ کے ٹیسٹ کی بنیاد پر برطرفی سراسر ناانصافی ہے اور یہ 20 غریب خاندانوں کے مستقبل کو داو¿ پر لگانے کے مترادف ہے تمام 20 متاثرہ ملازمین کی برطرفی کا نوٹس فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے ملازمین پر زبردستی دیگر ٹریڈز کا کام تھوپنے کا سلسلہ بند کیا جائے تمام متاثرہ محنت کشوں کو انکی اصل ٹریڈ (C&W Fitter) کے مطابق دوبارہ ٹیسٹ دینے اور اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا منصفانہ موقع فراہم کیا جائے محنت کشوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا اور انہیں ان کی اصل ٹریڈ کے مطابق انصاف نہ دیا تو وہ اپنے حقوق اور روزگار کے تحفظ کیلئے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔
مغلپورہ ورکشاپ، 20 ایل ٹی اے ملازم غیرمتعلقہ ٹیسٹ پر فارغ
















