اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بیرئیر ہٹانے کے کیس میں سزا کےخلاف ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں۔
اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ٹرائل کورٹ نے فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے ،آرٹیکل 10 کے برخلاف جیل ٹرائل کو سیکرٹ ٹرائل کی طرح کیا گیا، عدالت سے استدعا ہے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دی جائے۔
ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ نے سزا کےخلاف اپیلیں دائر کردیں
















