واشنگٹن: (بیورورپورٹ) امریکہ ،اسرائیل نے ایران پر مختصر ، شدید حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری ملنے پر کارروائی کا امکان ہے، خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر تعینات ہزاروں اہلکار، خطے میں موجود 12 سے زائد جنگی بحری جہاز ممکنہ حملوں میں حصہ لیں گے،ایرانی توانائی، جوہری، میزائل ،ڈرون انفرا سٹرکچر کو ممکنہ اہداف میں شامل کرلیا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کےخلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کر وں گا،غور کر رہا ہوںآیا ایرانی جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال ہونے سے روکنے کےلئے مزید فوجی کارروائی ضروری ہے یا نہیں،ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم ہو چکا ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہوگا،ممکن ہوا تو باقی ملک یعنی ایران کو تباہ نہیں کرنا چاہوں گا لیکن شاید مجھے ایسا کرنا پڑے، آپ کو جلد ہی معلوم ہو جائےگا۔
امریکہ ،اسرائیل کا ایران پر مختصر و شدید حملوں کا منصوبہ تیار،فیصلہ جلد کروں گا، ٹرمپ
















