کراچی:(بیورورپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہاہے سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنے کی سازش ہے۔
ایم کیوایم کی قانونی ٹیم نے سابق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی، بلدیاتی ایکٹ 2013 میں ترامیم ،اعلیٰ عدالتوں میں آئینی پٹیشن کی تیاری پر مشاورت کی گئی۔
اپنے بیان میں ایم کیو ایم نے کہابلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنے کی سازش ،سندھ حکومت کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی، آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے،مدت ختم ہوتے ہی تمام انتظامی اختیارات غیر جانبدار ،غیرسیاسی افراد کے سپرد کیے جائیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات غیرجانبدارانتظامی سیٹ اپ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔
بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع آئندہ انتخابات ہائی جیک کرنے کی سازش ہے،متحدہ
















