نوٹس کاجلد جواب دونگا ،شفافیت بند کمروں کے پیچھے نہیں ہونی چاہیے،سالک


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر چودھری سالک نے پنجاب میں کرپشن الزامات پر صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی،ایکس پیغام میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک نے کہا نوٹس کاجلد جواب دوں گا، شفافیت بند کمروں کے پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔

قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک نے کہابدعنوانی کے الزامات پر قائم ،عدالت میں نوٹس کا مکمل اور بھرپور جواب دوں گا، ڈی سی گجرات کی تعیناتی پر الزام من گھڑت ہے،ق لیگ کاحکومت سے علیحدگی کا امکان مستردکرتا ہوں،فی الحال اتنا کافی ہے لیگل نوٹس کا جواب دیں گے۔

دوسری جانب چودھری شافع نے وضاحتی بیان میں کہا سالک نے پنجاب حکومت کا نام نہیں لیا، اشارہ نظام میں موجود بدعنوانی کی جانب تھا، ممکن ہے کچھ ایسی معلومات ہوں جن سے میں آگاہ نہیں، چھوٹے بھائی سے کبھی فاصلہ اختیار کیا نہ کروں گا۔