غیر قانونی بھرتیاں،فضل الرحمن کے بیٹے اسعد محمود نیب ،ایف آئی اے طلب


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)غیر قانونی بھرتیاں، فضل الرحمن کے بیٹے اسعد محمود نیب ،ایف آئی اے طلب، نوٹسز جاری کر دئیے گئے،نیب راولپنڈی نے سابق وزیر مواصلات اسعد محمود کو 10 نومبر کو صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

نوٹس کے مطابق اسعد محمود کے دور وزارت 2022 تا 2023 پاکستان پوسٹ آفس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3,938 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی ،مبینہ طور پر 4,252 افراد بھرتی کیے گئے، کابینہ کمیٹی کی ہدایات کےخلاف 2,646 ختم شدہ آسامیوں پر بھرتیاں کی گئیں،کنٹریکٹ بنیادوں پر ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیوں کی سفارش کے باوجود مستقل تقرریاں کی گئیں،نوٹس میں جعلی ،بوگس دستاویزات، زائد العمرامیدواروں کی بھرتی ،ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں کے بھی الزامات عائد کیے گئے ،طلبی پر عدم تعمیل کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی اسعد محمود کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،علاوہ ازیںفضل الرحمن کے مبینہ مالی معاون اکرم خان پانیزئی کو بھی ایف آئی اے نے طلبی نوٹس جاری کردئیے اور4 نومبر کو انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔