خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ پلس پروگرام میں سنگین مالی بے ضابطگیاں


پشاور:(بیورورپورٹ)کرپشن کاایک اور سکینڈل،خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ پلس پروگرام میں سنگین مالی بے ضابطگیاں،ادویات ،طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری سطح پر ادویات کی خریداری میں 70 فیصد تک رعایت حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن صحت کارڈ پلس سے منسلک ہسپتالوں میں محض 15 فیصد تک رعایت پر ادویات خریدی گئیں، سرکاری خریداری کے نظام ،صحت کارڈ کے تحت خریداری میں رعایت کا حیران کن فرق سامنے آیا ،صحت کارڈ پلس سے منسلک ہسپتالوں نے ادویات ،طبی سامان کی خریداری کےلئے مرکزی خریداری نظام کو نظرانداز کیا اور مقامی سپلائرز سے مہنگے داموں خریداری کی۔

رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ پلس کے مجموعی طبی اخراجات کا 40 سے 45 فیصد ادویات، طبی آلات و دیگر طبی سامان پر خرچ ہوتا ہے، الگ الگ خریداری کے طریقہ کار کے باعث سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے،رپورٹ میں سفارش کی گئی صحت کارڈ پلس کے تحت ادویات ،طبی سامان کی خریداری کے نظام کو ڈیجیٹل بنایا جائے، خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ،شفافیت ،کم قیمتوں کو یقینی بنایا جائے۔