اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اپوزیشن پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آکرانتخابی اصلاحات کاحصہ بنے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اراکین کو کمیٹی میں بٹھائیں،حکومت کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں لیکن اپوزیشن کو بھی فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ کے فنانس کمیٹی میں نہ بیٹھنے سے پارلیمان کمزور ہوا ، پارلیمان طاقتور ہے تو سب طاقتور ہیں،اپوزیشن سے درخواست اپنی طاقت کااستعمال کرنا شروع کریں، الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں لیکن اپوزیشن شریک نہ ہو تو پھر کیا فائدہ ؟۔
چیئرمین پی پی نے کہاپارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا، قائد حزب اختلاف سنجیدہ ہیں تو ملنے والا اختیار استعمال کریں،فضل الرحمن کی تقریر کے دوران موجود نہیں تھا،انتخابی اصلاحات کمیٹی کی حد تک تو اپوزیشن لیڈر اپنے اختیارات استعمال کریں،وزراہاو¿س کو پورے طریقے سے بریف کریں اور بتائیں کیا مشکلات ہیں ، ایران والے معاملے میں پاکستان کو کیا نقصان ہو سکتا ہے، دفاعی معاہدوں ،دہشتگردی والے ایشو پر بریف کیا جائے، انتخابی اصلاحات، دہشتگری اور دفاعی معاہدوں پر بریفنگ میں آپ کے نمائندے نہیں ہوں گے تو کیا فائدہ۔
کڈزو کی جڑ الکوحل کا استعمال کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے: تحقیق
میر رضا قتل کیس، جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس، والد کا بیان قلمبند
انڈر19ایشیا کپ، پاکستان کی بہترین بولنگ، بھارتی ٹیم 208 رنز پر ڈھیر
ریما خان کی فلمی دنیا میں واپسی، نئے میگا پراجیکٹ کا اعلان
پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے تیار
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئیگی، افغانستان سے فیصلے نہیں آئیں گے: فیصل کریم کنڈی
وزیراعظم اور صدر مملکت کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
ٹرمپ کا دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ
پاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز ، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غور



















