اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اپوزیشن پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آکرانتخابی اصلاحات کاحصہ بنے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اراکین کو کمیٹی میں بٹھائیں،حکومت کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں لیکن اپوزیشن کو بھی فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ کے فنانس کمیٹی میں نہ بیٹھنے سے پارلیمان کمزور ہوا ، پارلیمان طاقتور ہے تو سب طاقتور ہیں،اپوزیشن سے درخواست اپنی طاقت کااستعمال کرنا شروع کریں، الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں لیکن اپوزیشن شریک نہ ہو تو پھر کیا فائدہ ؟۔
چیئرمین پی پی نے کہاپارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا، قائد حزب اختلاف سنجیدہ ہیں تو ملنے والا اختیار استعمال کریں،فضل الرحمن کی تقریر کے دوران موجود نہیں تھا،انتخابی اصلاحات کمیٹی کی حد تک تو اپوزیشن لیڈر اپنے اختیارات استعمال کریں،وزراہاو¿س کو پورے طریقے سے بریف کریں اور بتائیں کیا مشکلات ہیں ، ایران والے معاملے میں پاکستان کو کیا نقصان ہو سکتا ہے، دفاعی معاہدوں ،دہشتگردی والے ایشو پر بریف کیا جائے، انتخابی اصلاحات، دہشتگری اور دفاعی معاہدوں پر بریفنگ میں آپ کے نمائندے نہیں ہوں گے تو کیا فائدہ۔
انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اطلاعات عطاتارڑ کو نوٹس
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ
ایل پی جی کی نیلامی کا نیا نظام متعارف، میڈیا کی موجودگی میں فروخت
عوام کو ایک اور دھچکا،بجلی 2.63روپے یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کااشارہ،عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے،وزیراعظم
نئی آٹو پالیسی ،گاڑیاں سستی، اہداف پورے نہ کرنےوالے مینوفیکچررز کو جرمانہ
ایران نئی جنگ کیلئے تیار، بیلسٹک میزائلوں کی حد 2 ہزار کلومیٹر رکھنے کی پابندی ختم
ایران پر محدود حملوں کی تصدیق ،5 منٹ میں دفاعی نظام تباہ کردیا، ٹرمپ
بینک سکینڈل پر پیراگوئے میں سیاسی بھونچال،صدر کا مواخذہ، برطرف ،نظربند



















