اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں پاک چین انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا،تقریب میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، چینی سفیر جیانگ زیڈونگ، وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،کوریڈور کا مقصد دونوں ممالک میں ذرائع ابلاغ کے تعاون کو فروغ دینا، معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانا اور غلط خبروں و گمراہ کن معلومات کی روک تھام کےلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔
خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کوریڈور پاکستان ،چین کے عوام کے درمیان رابطے کا پل ثابت ہوگا ،میڈیا، معلومات کے تبادلے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں مدد دے گا،پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط بن کر ابھری ،دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارہ دوستی کی منفرد مثال ،دوستی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکے ذریعے مزید مضبوط بنانا ہے، سی پیک نے توانائی منصوبوں کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔
عطا تارڑ نے کہاپاک چین سفارتی تعلقات کے75سال مکمل ہونادوستی کے تاریخی سفرکااہم سنگ میل ،چین پاکستان انفارمیشن کوریڈوردونوں ممالک کے عوام کے دل،دماغ جوڑنے کا پل بنے گا، سی پیک ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی،انفارمیشن کوریڈور سچائی کاکوریڈور ہے۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کوریڈور کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا اقدام سے دونوں ممالک میں معلومات کے تبادلے ،ایک دوسرے کی ثقافت و روایات کو سمجھنے میں مدد ملے گی،منصوبہ دونوں ممالک کےخلاف گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
موسمیاتی اہداف کے حصول کیلئے دنیاترقی پذیر ممالک کی مالی معاونت کرے،وزیراعظم
نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ور فوجی کی نمایاں پہچان ہے،فیلڈ مارشل
کوہاٹ،پولیس ٹیم پر حملہ،ڈی ایس پی سمیت 11اہلکار شہید،متعدد خارجی ہلاک
عظمیٰ بخاری صاحبہ کو آئینہ دکھایا تو برا ہی مان گئیں،ق لیگ
ریڈیو پاکستان حملہ کیس،سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری
مسابقتی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز،ایل پی جی کی خریداری کےلئے عالمی ٹینڈرز
قومی اسمبلی کا اجلاس16نومبر کو طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ
بانی پی ٹی آئی کےساتھ وکلا کی ملاقات،سیاسی گفتگو سے گریز
سالک حواس کھو بیٹھے ،ٹی وی پر بھاشن مت دیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،عظمیٰ بخاری


















