دہشت گردی ، انتہا پسندی کیخلاف مدارس عربیہ ریاست کے شانہ بشانہ ہیں:طاہر اشرفی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماءکونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس عربیہ اسلام اور پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف مدارس عربیہ ماضی میں بھی ریاست کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ریاستِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ مدارس و مساجد کے مقدس نام پر کسی کو دہشت گردی یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔علماءو مشائخ اور مدارس عربیہ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی ذاتی کوششوں اور وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر اسلام آباد میں مدارس عربیہ کی رجسٹریشن اور بینک اکاونٹس کھولنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ سہولت تمام وفاقوں اور بورڈز کیلئے ہے اور صوبوں میں بھی فراہم کی جائیگی۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں مدارس کے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کریں گی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے حکومت اور مدارس عربیہ کے درمیان فاصلے ختم کرنے، باہمی اعتماد بحال کرنے اور تعاون کو فروغ دینے میں مو¿ثر کردار ادا کیا ہے۔ کمیٹی مدارس کے وفاقوں، تنظیموں اور محراب و منبر کے قائدین کے ساتھ مل کر امن، قومی وحدت اور استحکامِ پاکستان کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔اس موقع پر مولانا نعمان ہاشر، مولانا سلطان محمود ضیائ، مولانا طاہر عقیل، مولانا ذوالفقار احمد، مولانا عبدالہادی، مولانا ابو بکر صابری، مولانا سعد ہزاروی اور دیگر علماءو مشائخ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ممتاز عالم دین، مفکر، دانشور اور پاسبان اسلام کے سربراہ مولانا سلطان محمود ضیاءنے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان علماءکونسل میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔