ابوظہبی(مشرق نیوز)اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا کی ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں،اداکارہ برقع پہنے اور سر ڈھانپے دکھائی دیں۔
ملائیکہ اروڑا نے دورے کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کے بعد صارفین کی توجہ ان کی پوسٹ کی جانب مبذول ہو گئی،ملائیکہ اروڑا نے تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کچھ مقامات انسان کو ٹھہر کر سوچنے پر مجبور کرتے ہیں جبکہ بعض جگہیں دل کو چھو لیتی ہیں، شیخ زاید گرینڈ مسجد ایسی جگہ ہے جہاں دونوں احساسات بیک وقت پیدا ہوتے ہیں۔
اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا کی برقع پہن کر مسجد آمد



















