پاکستان کا ہرانچ محفوظ،سرحد پار سے دراندازی برداشت نہیں ، جنرل عامر رضا


ایبٹ آباد: (بیورورپورٹ) کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہاہے پاکستان کا ہرانچ محفوظ،سرحد پار سے دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا کیڈٹس ملکی سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، عملی زندگی کے آغاز میں آپ کو ہر روز چیلنجز کا سامنا ہو گا،کیڈٹس عملی زندگی میں پیش آنےوالے چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کریں، دیانتداری، بہادری ،جرات قیادت کے اہم اصول ہیں، خواتین کی شرکت باعث افتخار ہے، پاک فوج نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،خطے میں امن کیلئے پاکستان کا ثالثی کردار دنیا نے دیکھا، خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا۔

جنرل سید عامر رضا نے کہا ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں،پاک افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سرحد پارسے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں ،کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،کشمیر عالمی سطح پر سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حل طلب معاملہ ہے، خطے میں پائیدار امن کےلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ضروری ہے، فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند ہونی چاہئیں۔

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے کہا بہادرجوان ملک کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، آپ کے کندھوں پرملکی سلامتی،وقار ،تحفظ کی بھاری ذمہ داری ہے۔