امریکہ ،چین کےساتھ تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے پر توجہ ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے واضح سمت امداد سے تجارت ،سرمایہ کاری کی جانب منتقلی ،حکومت عالمی شراکت داری مضبوط بنانے اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ دے رہی ہے۔

نیوز ایشیا چینل کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا پاکستان خلیجی ممالک، چین، امریکہ و دیگر دیرینہ شراکت داروں کےساتھ اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، چین ،امریکہ کےساتھ تعلقات کو ایک دوسرے کے متبادل کی بجائے بیک وقت آگے بڑھانا ہے، چین پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ،سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ،پہلے مرحلے میں سڑکوں، بندرگاہوں ، بجلی گھروں سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پرتوجہ دی گئی، دوسرے مرحلے میں موجودہ بنیادی ڈھانچے سے معاشی فوائد حاصل کرنے، کاروباری مواقع بڑھانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر کام کیا جارہا ہے، چین کے ساتھ بعض مشترکہ منصوبوں میں برآمدات کےلئے مصنوعات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہاپاکستان امریکہ کیساتھ بھی اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ،قیادت کے امریکی انتظامیہ کےساتھ اچھے تعلقات کو اقتصادی تعاون آگے بڑھانے کےلئے بروئے کارلایا جائے گا، امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ، یورپی یونین دوسرے نمبر پر ہے،رواں مالی سال ترسیلات زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔