لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 14 سال سے آپ دھرنوں پر لگے اب فیض نہیں ملنا، فیض جاچکا۔
صوبائی وزیر بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا لاہور آنےوالا وزیر اعلیٰ خالی ہاتھ واپس گیا، ملاقات مانگ رہے ہیں ایسے ملاقات نہیں ہونی، دوسری مرتبہ 9مئی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا،خیبرپختونخوا میں 13 سال کے دوران کم آمدن والے افراد کےلئے اپنی چھت اپنا گھر جیسا منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی دور میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کے وعدے عملی شکل اختیار نہیں کر سکے۔
وزیر اطلاعات نے کہااپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کا سکرول آف آنر ایوارڈ ملا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، 5 سال میں 10 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ تیز رفتار ی سے آگے بڑھایا جائے گا،منصوبہ میرٹ ،شفافیت کی بنیاد پر ہے ،کسی سفارش کی ضرورت نہیں،عالمی ایوارڈ صرف وزیراعلیٰ مریم نواز نہیں ،25 کروڑ عوام کا اعزاز ہے،موجودہ حکومت کو دھرنوں یا سیاسی نعروں نہیں ،عوامی خدمت کے عملی منصوبوں پر عالمی سطح پر اعزاز مل رہا ہے۔
مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں پار
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم
39 ہزار سے زائد کمپنیاں غیر فعال، بینک اکاونٹس منجمد ہوں گے: ایس ای سی پی
ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان مین ایونٹ سے باہر، پلیٹ فائنل میں پہنچ گیا
ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کا بریک اپ ہوگیا
بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل
افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان
مشرق وسطیٰ کا غنڈہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا، رابطے میں ہے: ٹرمپ
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے بانی کا پرانا جارحانہ بیان پھر جاری، سینئر رہنما پریشان


















