پٹرول ریلیف سکیم میں مزید صارفین نہ بڑھائے جائیں،آئی ایم ایف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے آٹو پالیسی میں ای ویز کو ٹیکس چھوٹ ختم،پٹرول سکیم میں مزید صارفین نہ بڑھانے کامطالبہ کردیا۔

پاکستان ،آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزہ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ،رواں ہفتے سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن ،پاکستانی حکام نے ایم ای ایف پی کی تیاری پر کام شروع کردیا، آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ، ایف بی آر ،وزارت پٹرولیم کے حکام سے ملاقاتیں کیں،صوبوں کی رضامندی سے شوگر سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا سندھ کے اختلاف کے باعث شوگر پالیسی پر اتفاق نہ ہوسکا، آئی ایم ایف نے کہا آٹو پالیسی میں ای وی گاڑیوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے،ایف بی آر نے رواں سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔