مذاکرات کا آغاز ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے، فواد چودھری


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے مذاکرات کا آغاز ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشکلات آئیں گی لیکن مذاکرات کو جاری رہنا چاہیے، بہت بڑا طبقہ بات چیت نہیں چاہتا،میری رائے ہے بانی سے موجودہ قیادت کی بجائے سینئرز کی ملاقات کرائی جائے،محسن نقوی کا کردار بڑا مثبت ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے ماحول بنایا جائے، ورکرز کی رہائی اور اڈیالہ کے قیدیوں کو علاج کی سہولت دی جائے، اقدام سے ماحول بہتر ہوجائے گا،پی ٹی آئی کو مذاکرات کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔