الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی


لاہور: (خبر نگار) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات 14دسمبر کو کرانے کی تجویز دیتے ہوئے ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری کوبھیج دیا۔

مجوزہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی27اکتوبر سے 30اکتوبرکے درمیان جمع کرائے جاسکیں گے ،جانچ پڑتال 2سے 5نومبر کے دوران ہوگی،اپیلیں 7سے 11نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونل 12سے 16نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 18نومبر تک واپس لی جاسکے گی۔

شیڈول کے تحت 19نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائےگی، 20نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 14دسمبر کو ہوگی ،ریٹرننگ افسر نتائج کا اعلان 17دسمبر تک کریں گے۔