پشاور:(بیورورپورٹ)ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 ملزموں کو نامزد کردیا گیا،تفتیشی افسر نے کیس کا چالان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرا یا، چالان میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، تیمور جھگڑا بھی نامزد ہیں۔
چالان کے مطابق نادرا ،پنجاب فرانزک سے ملزموں کی شناختی تصدیق کرائی،فرانزک رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ،تیمور سلیم جھگڑا ،کامران بنگش کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
دوسری جانب معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حراست میں لینے کےخلاف اور فوری بازیابی کےلئے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی،سہیل آفریدی کے بھائی عامر نے موقف اختیار کیاصوبے کے منتخب چیف ایگزیکٹو کو حراست میں لینا آئین، قانون ، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سہیل آفریدی کو سی سی پی او پشاور کی موجودگی میں حراست میں لیا گیا، صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جان ،آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں،عدالت فوری ایکشن لے۔
ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد



















