اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہا ہے اب بھی وقت ہے خیبر پختونخوا میں کیے گئے اقدامات واپس لیں،قیدی سے ملاقات نہ کرانا مجرمانہ فعل ، خدا کو مانیں لوگوں کو تنگ نہ کریں، رویہ بربادی کا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمودا چکزئی نے کہا وزیر ستان میں آپ معدنیات پر قبضہ کر رہے ہیں، آپ لوگوں کو مار رہے ہیں لوگ آپ کو مار رہے ہیں، سیدھی بات کریں، پارلیمنٹ میں کرسیاں لگائیں وزیر اعظم کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، آپ کی حکومت غیر آئینی ،غیر قانونی ، آپ لوگوں کو دہشت زدہ کرتے ہیں،وزیر اعظم کسی اور کو جواب دہ ہے،ایران جنگ کے باوجود پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا جمہوریت میں کسی بھی منتخب حکومت کو اس طرح برخاست نہیں کیا جاتا، آرٹیکل 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا ،شدید مذمت کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،ایمرجنسی لگانے سے جمہوریت ،صوبائی خودمختاری کو نقصان ہو گا، آپ نے ایک حکومت کو گھر بھیجا،تمام نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں، دہشتگردی پاکستان میں کہیں بھی نہیں ہونی چاہیے، دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے،بی ایل اے کے پیچھے بھارت اور بھارت کے پیچھے بی ایل اے ہے۔
اب بھی وقت ہے خیبر پختونخوا میں کیے گئے اقدامات واپس لیں،اچکزئی



















