اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے غزہ میں انسانی مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کردیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا غزہ میں فوری، محفوظ ،بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے،جنگ بندی کا تحفظ ،تمام خلاف ورزیوں کا خاتمہ ،اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کی جائے،8اسلامی ممالک نے قومی کمیٹی برائے انتظام کی پورے غزہ میں ذمہ داریوں کے آغاز پر اتفاق کیا،فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی ،کسی بھی علاقائی یا آبادیاتی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے بستیوں کی توسیع، فلسطینی اراضی پر قبضے، گھروں کی مسماری اور آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کی گئی،وزرائے خارجہ نے یروشلم کے مقدس مقامات کی تاریخی ،قانونی حیثیت متاثر کرنے کی کوششوں پر تشویش ،برطانیہ ،یورپی ممالک کی جانب سے غیر قانونی بستیوں سے تجارت روکنے کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاغزہ فلسطینی علاقے کا حصہ ،مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم سے یکجا رکھنا ضروری ،مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے والی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے
اسرائیل غزہ سے مکمل انخلا، امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،8 اسلامی ممالک



















